امریکہ کی خفیہ ایجنسيوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ہاتھ کچھ ایسے پختہ
ثبوت ملے ہیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قومی کمیٹی سے
منسلک معلومات کو روس نے ہیک کرکے وکی لیکس کو مہیا کرایا تھا۔اس ماہ کے آغاز میں امریکہ کے تحقیقاتی
افسران نے یہ پتہ لگایا کہ روس کی
خفیہ ایجنسیوں کے اشارے پر ہیکنگ کی اس واردات کو انجام دیا گیا تھا جس کی
وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی تصویر مسخ ہوئی۔حالانکہ اس وقت امریکی ایجنسياں روس کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی تھیں۔